براؤزنگ President Asif Ali Zardari

President Asif Ali Zardari

دفاع وطن: نمایاں کارکردگی پر فوجی افسران میں اعزازات کی تقسیم

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے دفاع وطن کے لیے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں فوجی اعزازات تقسیم کردیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آغاز پر قومی ترانے کی دھن پیش کی گئی۔…

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا شدید احتجاج

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہو رہا ہے، اجلاس…

13 وفاقی وزرا، 11 وزرائے مملکت اور 3 مشیروں نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں بڑی توسیع، کیبنٹ میں شامل ہونے والے مزید نئے وزرا نے حلف اٹھالیا۔ ایوان صدر میں نئے وفاقی وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے وفاقی وزرا سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز…

صدر زرداری کے دستخط، پیکا ایکٹ ترمیمی بل قانون بن گیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے متنازع پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا) ایکٹ ترمیمی بل 2025 پردستخط کردیے ہیں۔ صدر پاکستان کے دستخط کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قانون بن گیا ہے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے 23 جنوری کو پیکا…

مدارس رجسٹریشن بل: صدر زرداری کے اعتراضات کی تفصیل جے یو آئی کو فراہم

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات کی تفصیل سامنے آگئی، جس میں صدر مملکت نے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے پہلے سے موجود قوانین کا حوالہ دیا ہے۔ صدر مملکت نے اعتراضات میں پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ…

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اُن کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ ایوان صدر میں ہونے…

صدر مملکت کے دستخط، 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کابینہ کی منظوری کے بعد دونوں ایوانوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی، جس میں حکومت نے دونوں ایوانوں میں اپنی اکثریت ثابت کی۔ کابینہ اور دونوں ایوانوں سے…

فخر پاکستان ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز سے نواز دیا گیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز عطا کردیا۔ ایوانِ صدر میں خصوصی تقریب میں ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز عطا کیا گیا۔ ہلالِ امتیاز عطا کرنے کی خصوصی تقریب براہِ راست نشر کی گئی۔ خیال رہے کہ…

صدر مملکت فخرِ پاکستان ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کریں گے

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کے ذریعے سبز ہلالی پرچم کو سر بلند کرنے پر ہلال امتیاز عطا کرنے کی ہدایت کردی۔ صدر مملکت ارشد ندیم کو کھیل کے میدان میں نمایاں خدمات کے…

امن وامان سے متعلق اجلاس، صدر کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت آج کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ…