براؤزنگ karachi

karachi

کراچی میں آج شام سے کل تک بادل برسنے کی توقع

کراچی: شہر قائد میں آج شام سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے امکانات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ کا ایک سسٹم سندھ پر اثرانداز ہونے والا ہے، اس وقت ہوا کا کم دباؤ راجستھان اور…

کراچی کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند گھنٹوں میں بارش متوقع

کراچی: شہر قائد کے کئی علاقوں میں آئندہ چند گھنٹوں میں بارش متوقع ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ چند گھنٹوں میں گڈاپ، پورٹ قاسم، اسٹیل ٹاؤن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بحریہ ٹاؤن، گلشن حدید، گلشن معمار سمیت…

کراچی میں ملازمین سے بھری فیکٹری بس کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

کراچی: ڈاکوئوں کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میں لیدر گارمنٹس فیکٹری کے ملازمین سے بھری بس کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیدر گارمنٹس فیکٹری کورنگی کے ملازمین بس میں جا رہے تھے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے بس میں موجود…

کراچی میں فائرنگ سے مولانا ضیاء الرحمان جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا ضیاء الرحمان جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 16 میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جامعہ ابوبکر اسلامیہ…

کراچی کے صارفین پر پھر بجلی گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد: شہر قائد کے عوام پر پھر برق گرانے کا منصوبہ، بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کی اطلاعات۔ ایک طرف وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی، وہیں کراچی کے شہریوں پر 4 روپے 45 پیسے تک سہ ماہی…

منشا برادرز نے جدید ترین این ای سی کمیونیکیشن پراڈکٹس متعارف کرادیں

کراچی: ٹیکنالوجی کی صنعت کے مشہور اور قابل اعتماد نام منشا برادرزکی جانب سے کراچی کے ایک فائیواسٹار ہوٹل میں شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں منشا برادرز کی جانب سے فخریہ انداز میں این ای سی مصنوعات میں اپنی تازہ ترین لائن کے…

کراچی میں آشوب چشم کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی

کراچی: شہر قائد کے مختلف اضلاع میں آشوب چشم کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ شعبہ امراض چشم سول اسپتال پروفیسر مظہرالحق نے کہا کہ کراچی میں آشوب چشم کے امراض میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔…

شہر قائد میں پیر کو تیز ہوائیں چلنے اور بوندا باندی کا امکان

کراچی: شہر قائد میں مزید تین دن تک آسمان بادلوں سے گھرا رہے گا۔ ان دنوں کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں، جس کے باعث موسم خوشگوار ہے اور ایسے میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آئندہ دنوں کے لیے موسم کا احوال بتایا ہے۔ محکمہ موسمیات…

کراچی: سیوریج لائن میں دھماکا، 8 افراد زخمی، دُکانوں کو بھی نقصان پہنچا

کراچی: شہر قائد کے علاقے جمشید کوارٹر میں لسبیلہ چوک کے قریب سیوریج لائن کے دھماکے سے 8 افراد زخمی ہوگئے جب کہ اس دھماکے کے باعث متعدد دکانیں تباہ ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق لسبیلہ چوک کے قریب نعمان مسجد کے سامنے زیر زمین سیوریج لائن میں نماز…

خودکُش حملہ آور جہنم کے کتے، ان کے خلاف حوصلے پست نہیں ہوں گے، نگراں وزیراعظم

کراچی: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دہشت گردوں کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خودکُش حملہ آوروں سے نہیں ڈرتے، یہ جہنم کے کتے ہیں۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی میں معروف کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا، پُرامن انتقال…