براؤزنگ karachi

karachi

سندھ میں آئندہ ہفتے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع

کراچی: آئندہ ہفتے سے محکمہ موسمیات نے سندھ میں مون سون کے نئے سسٹم کے اثر انداز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 22 جولائی کے درمیان مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ…

کراچی میں استعمال شدہ پلاسٹک سے پہلی سڑک بنالی گئی

کراچی: کراچی میں شیل لبریکینٹ کے لیے استعمال ہونے والی پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کرکے سڑک تعمیر کی گئی ہے۔ شیل پاکستان نے بی آر آر انٹرپرائزز نامی اسٹارٹ اپ اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (ساؤتھ) کے تعاون سے سڑک کی تعمیر مکمل کی، جس سے…

کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹنے اور بارش کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں کل سے گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ ان دنوں کراچی میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، تاہم کل سے گرمی کی شدت…

کراچی میں قربانی کے جانور کی زد میں آکر بچہ جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں قربانی کے جانور کو دیکھنے کا شوق بچے کو زندگی سے محروم کرگیا۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی گودھرا کیمپ کے قریب 12 سالہ لڑکا ابراہیم بیل دیکھ رہا تھا کہ اتنے میں بیل رسی چھڑا کر بھاگا تو رسی ابراہیم کے پیر سے لپٹ گئی۔ پولیس…

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک جاپہنچا

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے اور لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 4 سے 6 گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی…

کراچی میں زہریلی شے کھانے سے ماں بیٹی جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے قیوم آباد کی رہائشی ماں بیٹی زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق، ماں بیٹی گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھیں، جن کا آبائی تعلق فیصل آباد سے بتایا جاتا ہے۔ ڈیفنس تھانے کی حدود مکان نمبر 8 گلی نمبر 19 طبیبہ مسجد کے قریب سیکٹر…

عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کی رحلت کو 7 برس بیت گئے

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال امجد صابری کی رحلت کو 7 برس مکمل ہوگئے۔ امجد صابری کو 2016 میں کراچی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، تاہم برسوں بعد بھی قوال کی یاد مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ برصغیر کے معروف قوال گھرانے سے تعلق…

کراچی: سپر مارکیٹ مخدوش قرار، 750 دکانیں سیل

کراچی: سمندری طوفان اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے لیاقت آباد سپر مارکیٹ کی 9 منزلہ عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے سیل کردیا، جس میں 750 دکانیں ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمارت کی بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور،…

سمندری طوفان کراچی کے ساحل سے نہیں ٹکرائے گا، موسلادھار بارش کا امکان

کراچی: بحری طوفان بپر جوائے کا کراچی سے فاصلہ بڑھ گیا اور طوفان اب کراچی کے جنوب سے 370 کلومیٹر دور ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہلے سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 340 کلومیٹر دور تھا، طوفان ٹھٹھہ کے جنوب سے 355 کلومیٹر اور کیٹی بندر کے…

شدید سمندری طغیانی، بارشیں اور ہوائیں، سجاول، جاتی اور کھاروچھان کو خطرات

کراچی: سندھ میں بحری طوفان بپر جوائے کے اثرات گہرے ہوتے جارہے ہیں، سندھ کے ضلع سجاول کے ساحلی علاقے شاہ بندر میں سمندر میں شدید طغیانی ہے، موسلا دھار بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے کچے مکانات کی چھتیں اڑگئیں۔ انتظامیہ کی جانب سے شاہ بندر کے…