براؤزنگ General Asim Munir

General Asim Munir

شہدا و غازی ہمارا فخر، آزادی و امن انہی کی قربانی کا نتیجہ ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں جب کہ آزادی اور امن ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانی کا نتیجہ ہے۔ راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مختلف آپریشنز کے دوران جرأت و بہادری کا…

پاکستان عالمی معدنی معیشت میں بطور رہنما ابھرنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ…

آرمی چیف کی والدہ کی رحلت، وزیراعظم و دیگر کا اظہار تعزیت

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئی ہیں، اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔…

مجھے کوئی خط نہیں ملا، اگر ملا تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا، آرمی چیف

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط…

عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ دیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھا ہے، جس میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت…

بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا۔ عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے میں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے…

عمران خان کا آرمی چیف کو خط، پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست

راولپنڈی: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ دیا۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بطور سابق وزیراعظم اور پارٹی سربراہ…

ہماری پالیسی صرف پاکستان، دہشتگردی کیخلاف سب کو یکجا ہونا ہوگا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے…

آرمی چیف سے کیمبرین پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاک آرمی ٹیم کی ملاقات

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستان آرمی کی ٹیم نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اکتوبر میں ہونے والی مشقوں میں 143 ٹیموں…

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024ء کی خصوصی تقریب سے خطاب میں ’’امن…