سندھ پولیس کے تمام اہلکاروں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ
سندھ پولیس کے تمام اہلکاروں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خِیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ پاکستان میں 30 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔دوسری جانب صوبائی حکومت نے سندھ پولیس اہلکاروں کے لیے ڈاکٹرز کی طرح عمر کی حد ختم کر دی ہے۔ جس کے بعد اب سندھ کے تمام پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگے گی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیس کے اہلکار بھی فرنٹ لائن ورکرز ہیں اور ہمیں پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگا کر محفوظ بنانا ہے۔
خیال رہے کہ واضح رہے کہ سندھ میں اس وقت کورونا وائرس کی صورتحال ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں زیادہ خراب ہے اور صوبائی حکومت نے آج رات 8 بجے کے بعد سے غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار839افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 936، خیبرپختونخوا 3 ہزار 970، اسلام آباد 746، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 532 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار529،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 30 ہزار187، پنجاب 3 لاکھ 35 ہزار 577، سندھ 3 لاکھ 10ہزار557، بلوچستان 24 ہزار638، آزاد کشمیر 18 ہزار852 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 512 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں