سندھ حکومت کا نیا حکم نامہ جاری،کورونا پابندیوں میں نرمی

سندھ سمیت کراچی میں آج سے دکانیں رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم دکانداروں اوراسٹاف کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔تفصِلات کے مطابق بات کا فیصلہ سندھ ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کورونا پابندیوں میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق پیر سے دکانیں رات 8 بجے تک کھولی جاسکیں گی لیکن 15 دن بعد دکانوں کے اسٹاف کے ویکسین سرٹیفکیٹس چیک کیے جائیں گے۔

انہوں ںے واضح کیا ہے کہ تمام افراد کو لازمی کورونا ویکسین لگوانا ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ نمائش کے لیے ایکسپوہالز پر پابندی برقرار رکھنے اور ریسٹورنٹ کو آؤٹ ڈور سروس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریسٹورنٹ ٹیک اوےسروس رات12بجےتک کر سکیں گے۔نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کلاس 9 تا 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارےکھولنےکافیصلہ کیا ہے ،

سرکاری اورنجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو بلانے کی اجازت ہوگی جبکہ کھلی فضا میں شادی تقاریب میں 150مہمانوں تک کی اجازت ہوگی۔سید مراد علی شاہ کے مطابق آؤٹ ڈور ڈائنگ کو رات 12 بجے تک کھولنےکی اجازت ہوگی مگر آؤٹ ڈور ڈائنگ پر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں جمعہ اوراتوار کو کاروبار بند رہے گا، کاروباری مراکز میں کام کرنے والے ملازمین کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔نئے حکم نامے میں کہا ہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کوبندرہے گی مزارات، سینما، تھیٹر اور تمام پارکس بند رکھنے اور جم، انڈور گیمز پر پابندی برقرار کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کوروناہاٹ اسپاٹ علاقوں میں پابندی برقرار رہے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔