سلمیٰ ظفر کا جویریہ، سعود پر معاوضہ نہ دینے کا الزام!

کراچی: ٹی وی اور اسٹیج کی سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اداکارہ جویریہ اور اُن کے شوہر سعود پر ان کے تقریباً ایک کروڑ روپے نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
جویریہ اور سعود کے پروڈکشن ہاؤس کے تحت بننے والے ڈرامے’’یہ زندگی ہے‘‘ میں 6 سال تک کام کرنے والی اداکارہ سلمیٰ ظفر نے الزام لگایا کہ جویریہ اور سعود اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والے فنکاروں اور دیگر عملے کو پیسوں کی ادائیگی نہیں کرتے۔
فیس بک لائیو ویڈیو کے دوران اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اداکار سعود اور جویریہ کے بارے میں کئی انکشافات کیے اور کہا کہ لوگ ڈر کی وجہ سے کچھ بولتے نہیں لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتی جویریہ اور سعود کے پروڈکشن ہاؤس کو میرے تقریباً ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔
سلمیٰ ظفر نے کہا کہ جے جے ایس پروڈکشن کے تحت بننے والے ڈرامے ’’یہ کیسی محبت ہے‘‘ کی میں نے 500 اقساط میں کام کیا تھا اور ڈراما ’’یہ زندگی ہے‘‘ میں 6 سال تک کام کیا ہے اور ان ڈراموں میں کام کرنے کے پیسے مجھے نہیں ملے۔
سلمیٰ ظفر نے کہا میں جویریہ کو اپنی بیٹیوں کی طرح سمجھتی تھی اور میں نے اسے پیسوں کے لیے میسیج بھی کیا جس پر اس نے مجھے پیسے دینے کے بجائے بلاک کردیا۔
سلمیٰ ظفر کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر فی الحال جویریہ اور سعود کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔