پی ٹی آئی کی حکومت بحران کی حکومت ہے،مرتضی وہاب
کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نااہل حکومت ملک میں تمام بحرانوں کی ذمہ دار ہے، نااہل سرکار نے سندھ سمیت ملک بھر میں پانی کے بعد گیس کا بحران پیدا کیا ، ایم سی گزری میٹرنٹی ہوم میں کووڈ ویکسیشن سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں اس اسپتال کو دیکھا اس اسپتال میں غریبوں کے دروازے بند کردئیے گئے تھے، صدر مملکت عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل یہاں سے سلیکٹ ہوئے کوئی صدر تو کوئی گورنر بن گیا، متحدہ کے دور میں بھی یہ بند تھا، ایڈمنسٹریٹر کی تعنیاتی کے بعد این جی او سے نے اسپتال کا کنٹرول لیا، اس مینٹرنٹی ہوم میں چالیس سے پچاس ہزار روپے ڈیلیوری چارجز کے لئے جاتے تھے اب صرف 500 روپے چارجز ہیں، انہوں نے کہا کہ اصل مسلہ نیتوں کا ہے، یومیہ ایک سو سے زائد مریضوں کو او پی ڈی میں دیکھا جاتا ہے اور دوا بھی دی جاتی ہے ، کہتے ہیں سندھ میں کام نہیں ہورہا ہے یہ دیکھیں یہ ہے تبدیلی معمول کی زندگی پر واپس آنے کے لئے ویکسینیشن ضروری ہے یہاں کے لوگوں کو ویکسینیشن کے لئے آسانی ہوگی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بحران کی حکومت ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو بحران کے سوا کچھ نہیں دیاخواتین کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہےوزیراعظم کو بیان فوری طور پر واپس لینا چاہئے وزیراعظم کو اس بیان پر معافی مانگنی چاہئے انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے گندم کی قیمت سندھ حکومت نے زیادہ رکھا تو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اب گندم 26 سو روپے فی من میں امپورٹ کی جائے گی پی ٹی آئی کی اس پالیسی کہ وجہ سے معاشی بحران ہے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ بارہا ایم کیو ایم کو بھی کہا گیا غریب آدمی کے لئے اسپتال کے دروازے کھول دیئے جائیں وہی کے ایم سی کا، اب یہ ادارہ ہے اور اب اسپتال غریب کے لئے کھل گیا ہے مزدور محنت کش کے لئے اب دروازے کھل گئے کورونا، وائرس کا اشو آیا رو اسپتال انتظامیہ اور سندھ سرکار نے ویکسینیشن سی ٹر بھی کھول دیا ہے کے ایم سی کا چھٹا، اسپتال ہے جس میں ویکسینیشن سینٹر بنادیا گیا ہے۔