کراچی: اتحاد امت اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے پیغام امن کانفرنس
کراچی: مجلس علما پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں پیغام امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہونے والی اس کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علما نے شرکت کی۔
اس کا مقصد اخوت، محبت، رواداری اور برداشت کو فروغ دینا اور ملک دشمنوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ ان کا پاکستان میں انتشار پھیلانے کا ایجنڈا ناکام ہوگا۔
کانفرنس کے صدر کے مطابق پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، تمام مسالک کے علما متحد ہیں، ملک دشمن عناصر کو ناکامی اور رسوائی ہوگی۔
علما نے حکومت پاکستان، افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کو مجلس علما کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور بھارت کے منصوبے ناکام بنانے میں فوج اور سیکیورٹی فورس کی کامیابی اور آرمی چیف کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔
کانفرنس میں سردار یاسین، سید مشاہد حسین موہرہ، امتیاز فرحان، مفتی ابوبکر محی الدین، مولانا قاری اللہ دادا، مولونا فیروز الدین رحمانی، علامہ سید علی کردار نقوی، مولانا حافظ محمد سلفی سمیت دیگر نے شرکت کی۔