سینئر فوٹو جرنلسٹ سعید اقبال انتقال کرگئے

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سینئر رکن، پی ایف یو جے کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن، کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور سینئر فوٹو جرنلسٹ سعید اقبال انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ بعد نماز مغربین باب العلم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوگی۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سینئر ساتھی سعید اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی، نائب صدر ناصر شریف، لبنیٰ جرار، جوائنٹ سیکریٹری رفیق بلوچ، طلحہ ہاشمی، خازن یاسر محمود اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے سعید اقبال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔