پیپلز پارٹی کے مسعود الرحمٰن کی بنیادی رکنیت معطل
کراچی: پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے پی ایس 92 (114) کراچی کے جنرل سیکریٹری مسعود الرحمٰن عباسی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور پی ایس 92 کی جنرل سیکریٹری کے عہدے سے معطل کردیا ہے۔
مسعود الرحمٰن عباسی نے پارٹی کی جانب سے ملنے والے شوکاز نوٹس کے جواب میں اپنی سنگین غلطی کو جذباتی ردعمل قرار دے کر غلطی تسلیم کی تھی۔
اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی کارکن اور سٹی ایریا کے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات ہوکر اس طرح کی غلطیاں پارٹی کے نظم و ضبط کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیدار پر اس طرح کی جذباتی غلطیاں کرے تو وہ کس طرح پارٹی نظم و ضبط کو برقرار رکھ سکتا ہے، پیپلز پارٹی عوامی اور جمہوری جماعت ہے، پارٹی کے کارکن اور عہدیدار پارٹی کے نظم و ضبط کے پابند ہیں۔