روپے کی ڈالر کو ایک اور شکست، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 17 پیسے سستا

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کی قدر مزید مستحکم ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے کمی کے بعد 152 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔

 

گزشتہ روز بھی امریکی ڈالر کی قدر 16 پیسے ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر 153 روپے 18 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 2 پیسے پر فروخت ہوا۔

معاشی ماہرین پاکستانی روپے کے استحکام کا سبب ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ڈھائی ارب ڈالر کے اضافے کو قرار دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان کو یورو بانڈز کی مد میں ڈھائی ارب ڈالر موصول ہوئے جس کے بعد ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔