نادیہ خان نے حلیمہ سلطان کا روپ دھار لیا
کراچی: ترک ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی کی طرح اس ڈرامے کرداروں اور ان کے خوبصورت لباس نے بھی دیکھنے والوں کو متاثر کیا ہے۔
حلیمہ سلطان کا کردارادا کرنے والی خوبرو اداکارہ اسریٰ بیلجک کا لباس بھی قابل ذکر ہے جسے خاص طور پر پاکستانی خواتین میں بہت پسند کیا گیا اور اسے فیشن کے طور پر اپنایا گیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے بھی حلیمہ سلطان کا لباس زیب تن کرکے ان کا روپ دھار لیا۔
انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ نامور ترک ڈراما سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کے کردار جیسا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں درج تھا کہ انہوں نے یہ کاسٹیوم ڈراما کی اردو ڈبنگ کاسٹ سے انٹرویو کے دوران پہنا تھا