محرم کے دوران کوئٹہ سمیت 10 اضلاع میں پابندیاں نافذ

بلوچستان حکومت نے محرم الحرام کے دوران ایک ماہ کیلئے صوبے کے 10 حساس اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سمیت دیگر پابندیاں عائد کردیں۔اعلامیے کے مطابق ان اضلاع میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، اسلحہ کی نمائش ، پوسٹر لگانے اور وال چاکنگ کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی جب کہآتش بیاں مقررین ،ذاکرین اور علما کے کوئٹہ میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ مجالس اور جلوسوں کے راستے پر بھیک مانگنے اور مکانات کرائے پر دینے پر بھی پابندی ہوگی۔اعلامیے کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے حساس اضلاع میں موبائل فون سروس 9،7 اور 10 محرم کو بند رہے گی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے کے 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔