نیب کو وقت ملے تو معلوم کرے کہ کن کی جیبوں میں پیسہ گیا ہے؟ مفتاح اسماعیل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نیب کو وقت ملے تو معلوم کرے کہ کن کی جیبوں میں پیسہ گیا ہے؟ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ احتساب کو جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا اتنا کسی نے نہیں پہنچایا۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ترین نے صحیح کہا کہ عمران خان کی وجہ سے معیشت کا بیڑا غرق ہوا۔ انہوں ںے کہا کہ زلفی بخاری کی آمدن بڑھی ہے کیونکہ وہ اپنا پرائیویٹ جہاز لے کر دبئی گئے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو عمران خان نے 13 ہزار ارب روپے کا مقروض کردیا ہے جب کہ ن لیگ نے پورے پاکستان میں موٹروے بچھائی اور سی پیک لے کر آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں رنگ روڈ بھی انہوں نے نہیں بنایا بلکہ صرف زمین خریدی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے مزید یہ بھی کہا کہ عمران خان دو کروڑ لوگوں کو غربت کے نیچے لے آئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں دو کروڑ لوگوں کو مفلسی سے نکال دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چند لنگر خانوں سے پاکستانیوں کا گزارہ نہیں ہوگا

۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کےمرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے مزید یہ بھی کہا کہواں سال اوسطاً 21 فیصد بجلی مہنگی ہوئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی تیل، بجلی، گیس کی قیمت میں اضافے سے آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اشیائے خورد و نوش کی مہنگائی میں اضافہ ہر مہینے دس فیصد سے زائد رہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔