ادارہ شماریات نے مالی سال 2020-2021 کے اعداد و شمار جاری کردیے
ادارہ شماریات نے مالی سال 2020-2021 کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جولائی 2020 سے تیس جون 2021 کے سالانہ اعداد و شمارجاری کیے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں مہنگائی کی شرح 8.90 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق مالی سال کے دوران سرخ مرچ 90.81 فیصد، آڑو 46، انڈے 43.75، ادرک 35 فیصد، آم 35 فیصد، گندم 31، چینی 23، چکن 21 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2020کے مقابلے جون2021میں مہنگائی کی شرح9.70فیصد رہی، مئی کے مقابلے میں جون میں مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد کمی واقع ہوئی۔