شہباز نے بھائی کیخلاف جانے کے بجائے جیل کو ترجیح دی، مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ آج ہم سب شہباز شریف ہیں، اپوزیشن لیڈر نے بھائی کے خلاف جانے کے بجائے جیل کو ترجیح دی۔
شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ شہباز شریف نے کچھ غلط نہیں کیا، قائد حزب اختلاف نے ان کے ہاتھوں کھیلنے سے انکار کردیا۔