مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوزکرگئی

سپرہائی وے مویشی منڈی میں ساڑھے 3 لاکھ قربانی کے جانور آچکےہیںترجمان مویشی منڈی سپرہائی وے مویشی منڈی میں گاڑیوں کی قطاریں،قربانی کے جانوروں کی تعدادڈھائی لاکھ سے تجاوزکرگئی گزشتہ روزپنجاب، بلوچستان،خیبر پی کے سے 50 ہزار سے زائد جانورمویشی منڈی پہنچے ہیں ،ترجمان یاوررضاچاولہ کراچی چھ جون 2021 سے لگنے والی ایشیاءکی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی میں قربانی کے جانوروں کی آمد ، پنجاب، بلوچستان،خیبر پی کے سے 50 ہزار سے زائد جانورمویشی منڈی پہنچ گئے تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے کورونا ایس او پیز کے انتظامات بھی مزید سخت کردیئے ، بیوپاریوں اورشہریوں کومفت ویکسی نیشن لگانے کا عمل بھی جاری ہے تفصیل کے مطابق عیدالضحٰی میں باقی چند روز رہ گئے سپرہائی وے مویشی منڈی کے مختلف بلاکس میں پڑاو ڈالنے کیلئے مرکزی داخلی دروازے پر بڑے بڑے ٹرکوں اور ٹرالرز پر لدے قربانی کی جانوروں کی قطاریں لگ چکی ہیں

عید قرباں کی آمد آمد ہے اور ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، ایسے میں بیلوں کی ایک جوڑی نے خریداروں کو حیران کر رکھا ہے تفصیلات کے مطابق کراچی کی سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں یوں تو ڈھائی لاکھ کے قریب جانور موجود ہیں لیکن ان میں دو بیلوں کی جوڑی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے لائے گئے بیل شیزی اور شہزادی کا وزن بالترتیب 10 اور ساڑھے 9 من ہے۔مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان بیلوں کا خاص خیال رکھا ہے اور سارا سال انہیں گھی، بادام اور مکھن کھلاتے رہے ہیں، بیلوں کی قیمت 11 لاکھ رکھی گئی ہے جس نے شہریوں کو پریشان بھی کیا ہے تاہم شاندار بیل خریداروں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔