دینی مدارس کیلیے 9 کروڑ 61 لاکھ کی سپلیمنٹری گرانٹس منظور
اسلام آباد: ای سی سی اجلاس میں دینی مدارس کے لیے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظور کرلی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ نے دینی مدارس کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ سمری پیش کی، دینی مدارس کی خاطر 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظور کرلی۔
اجلاس میں معذور افراد کی اسکیم کے تحت گاڑیوں کی کسٹمز ڈیوٹی فری درآمد کے قانون میں ترمیم پر غور کیا گیا، ای سی سی نے معذور افراد کے لیے ٹیکس فری گاڑی امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی، جس کے تحت 1500 سی سی تک گاڑی ڈیوٹی فری درآمد کی جاسکے گی، معذور افراد 10 میں سے ایک گاڑی درآمد کرسکیں گے۔
ای سی سی نے ریلوے کے اخراجات کے لیے 6 ارب روپے کی منظوری بھی دی جب کہ این سی او سی کے لیے 21 کروڑ 90 لاکھ کی گرانٹ سمیت رولنگ اسپیکٹرم اسٹرٹیجی 2020-23 کے اجراء اور پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی گئی۔