مویشی منڈی میں اسوقت قربانی کے جانور 15 فیصد رہ گئے

عیدالضحی میں ایک دن باقی رہ گیا،مویشی منڈی میں اسوقت قربانی کاجانور 15 فیصد رہ گیاجبکہ مختلف بلاکس میں بھاؤ تاؤ جاری ہیں اورخریداری میں بھی مزید تیز آچکی ہے تفصیل کے مطابق ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں ابتک ساڑھے چھ لاکھ سے زائد جانورفروخت ہوچکاہے جبکہ قربانی کے جانوروں کی آمدکاسلسلہ اب بھی جاری ہے،ایڈمنسٹرمویشی منڈی راناعمران کاکہناتھاکہ عیدالضحی سے ایک روزپہلے مویشی منڈی میں صرف پندرہ فیصدقربانی کاجانور موجودہے جبکہ پچاسی فیصد جانورقربانی کے لیے فروخت ہوچکاہے جوکہ ایک ریکارڈہے،انتظامیہ کاکہناتھاکہ جب سے مویشی منڈی قائم کی گئی ہے اطراف میں آبادفلڈمتاثرین اوردیگرآبادی کے سیکڑوں مکینوں میں بھی راشن اورپانی مفت فراہم کیاگیا،انہوں نے کہاکہ مویشی منڈی کے اطراف آباد فلڈمتاثرین کوروزانہ کی بنیاد پر پانی کی مفت سپلائی جاری رہی جبکہ سیکڑوں غریب خاندانوں میں مفت کھانااورراشن بھی تقسیم کیاگیا،متاثرین نے کہاکہ ہماری داد رسی کرنے پرہم مویشی منڈی انتظامیہ کے شکرگزارہیں انہوں نے کہاکہ مویشی منڈی انتظامیہ کے ہرسال کی طرح 2021میں بھی ہمارے اوپر بہت سے احسانات ہیں،ایڈمنسٹریٹر راناعمران کامزیدکہناتھاکہ انتظامیہ کی ذمہ داری میں شامل تھاکہ غریبوں کوبھی ریلیف ملے آخرمیں میڈیاترجمان مویشی منڈی یاوررضاچاؤلہ نے کہاکہ مویشی منڈی انتظامیہ نے فلڈمتاثرین اورغریب بستیوں کی داد رسی کرکے انسانیت کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے، انہوں نے اطراف میں آبادسوسائٹیزکے مکینوں کا بھی شکریہ اداکیا کہ انہوں نے ہرلمحہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔