رکشے میں خاتون سے بدسلوکی کرنے والے ملزمان کی شناخت ہوگئی
لاہور میں یوم آزادی پر رکشا سوار خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا اوباش نوجوان اب تک قانون کی گرفت میں نہ آسکا تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔تفصِلات کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ میں جشن آزادی کی رات رکشے میں سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے اور ویڈیو بنانے والے شخص کی شناخت ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سی آئی اے کو سونپا گیا ہے۔قبل ازیں پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے روز رکشہ میں سوار خواتین کے ساتھ بدسلوکی راوی روڈ پر ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کررہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشا میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔پولیس کی جانب سے اب تک اس واقعے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا تاہم پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے رکشے میں سوار خواتین سے بدتمیزی کا مقدمہ 10سے12موٹرسائیکل سواروں کےخلاف درج کرلیا۔