لاہور: محکمہ موسمیات کا مزید بارشوں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں تیز بارش کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز شہر میں دھوپ کے ساتھ ساتھ بادل چھائے رہے ہوا میں نمی کے تناسب کی وجہ سے موسم حبس کا شکار رہا اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔