کراچی،غیراعلانیہ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق شہری آٹھ سے نو گھنٹے بجلی کی بندش پریشان ہیں۔ جبکہ دن کے اوقات میں بھی کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔خیال رہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں دن میں 3 سے 4 مرتبہ بجلی بند کی جارہی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیے سے شہریوں کے معمولات زندگی بھی متاثر ہورہے ہیں

۔ عثمان آباد، پاک کالونی ، گلبہار، گولی مار اور رضویہ میں لوڈشیڈنگ ،، شاہ فیصل کالونی ، کالونی گیٹ کے اطراف بھی رات گئے بجلی بند رہی۔ نارتھ کراچی اور نیو کراچی کے بھی مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جبکہ کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔ کیبل فالٹس کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
یاد رہے 22 مئی کو سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ،درخواست میں کہا گیا تھا کہ اپریل میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 5.76 روپے رہی جبکہ اپریل میں بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت6.60 روپےفی یونٹ تھی۔چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ 43پیسے فی یونٹ سے بقایا جات کی مد میں ایڈجسٹ کی اجازت دے دی ہے ، بجلی سستی ہونے سے صارفین کو 4ارب 40کروڑ روپے سے زائد کا فائدہ ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔