حیدرآباد، رات کی شادی و دیگر تقریبات پر پابندی
حیدرآباد: یکم دسمبر سے شہر میں رات کی شادیوں اور دیگر تقریبات پرپابندی عائد کردی گئی۔
سرکلر کے مطابق حیدرآباد میں شادی اور دیگر تقریبات صبح ساڑھے 11 بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک کی جاسکیں گی جب کہ ایس او پیز کے تحت شادی اور دیگر تقریبات کی صرف آؤٹ ڈور اجازت ہوگی۔
سرکلر کے مطابق ہدایات نامہ یکم دسمبر سے نافذالعمل ہوگا، جس کے تحت کسی بھی بازار، مارکیٹ یا دکان میں کپڑوں کی سیل پر بھی پابندی عائد ہوگی جب کہ بند جگہ پر رش سے گریز کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
سرکلر کی خلاف ورزی پر مارکیٹ، بازار، دکان، مال اور ہال کو سیل کردیا جائے گا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔