شیخ رشید نے شادی کیوں نہیں کی؟ حریم شاہ نے وجہ بتادی

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اب تک شادی ان کی وجہ سے نہیں کی۔ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی پہلی ترجیح انہیں تحفظ دینا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوءے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر شیخ رشید نے ان سے ایک بار نہیں کئی بار یہ بات کی انہوں نے شادی ان کی وجہ سے نہیں کی۔ کہتیہ یہں کہ شیخ رشید نے انہیں کہا کہ اب چونکہ آپ مل چکی ہیں تو آپ کو تحفظ دینا ضروری ہے۔

حریم شاہ نے بتایا کہ شیخ رشید نے ان سے کہا آپ چونکہ پورے پاکستان پر بھاری ہیں اس لیے آپ کا تحفظ میری ترجیحات میں شامل ہے۔ شیخ رشید کے بیان سے متعلق حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں شیخ رشید سے شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

حریم شاہ سے جب ان کی شادی سے متعلق پوچھا گیا تو جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں مردوں سے نفرت ہے، لہٰذا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ اس سے قبل میڈیا ٹاک کے دوران حریم شاہ شیخ رشید کو بھائیوں جیسا قرار دے چکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔