حلیم عادل کی وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات
اسلام آًباد: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ سینئر سیاست دان علیم عادل شیخ بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔
اس ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال اور پارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان سندھ کے پس ماندہ عوام کی قسمت بدلنے کے لیے پُرعزم ہیں، سندھ کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ دوران ملاقات سندھ میں پارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔