Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کاروبار

سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 11 ہزار روپے کا اضافہ، چاندی بھی مہنگی

شیئر کریں
سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 11 ہزار روپے کا اضافہ، چاندی بھی مہنگی

کراچی: عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بے یقینی صورت حال کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 115 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 676 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 11 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 859 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 77 سینٹس کے اضافے سے 44 ڈالر 28 سینٹس کی سطح پر آگئی۔

اضافے کے باعث فی تولہ چاندی کی قیمت 277 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 906 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 238 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 206 روپے کی سطح پر آگئی۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/gold-prices-surge-by-rs-11500-per-tola-silver-also-becomes-more-expensive/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں