Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کاروبار

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، فی تولہ 15 ہزار سستا ہوکر 3 لاکھ 80 ہزار روپے کا ہوگیا

شیئر کریں
سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، فی تولہ 15 ہزار سستا ہوکر 3 لاکھ 80 ہزار روپے کا ہوگیا

کراچی: امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مزید مالیاتی سختی اور پالیسی سازوں کی دسمبر میں پالیسی ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس بڑھنے کے واضح اشاروں، سرمایہ کاروں کی امریکی ٹریژری بانڈز اور فکسڈ انکم اسکیموں میں سرمایہ کاری بڑھنے سے عالمی و مقامی سطح پر سونے کی فروخت کا حجم بڑھ گیا ہے، جس کے باعث قیمتوں بڑی نوعیت کی کمی کا تسلسل برقرار ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 154 ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3 ہزار 573 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 15400 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 13203 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 97 سینٹس کی کمی سے 42 ڈالر 30 سینٹس کی سطح پر آگئی۔

کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 297 روپے کی کمی سے 4 ہزار 708 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 254 روپے کی کمی سے 4 ہزار 036 روپے کی سطح پر آگئی۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/gold-prices-hit-historic-low-drop-by-rs15000-per-tola-to-rs380000/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں