کاروبار پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چُھولیا

اسلام آباد: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے ماہانہ بنیادوں پر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چُھولیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2026 میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں، جو ملکی تاریخ کی ماہانہ بلند ترین سطح ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر آئی ٹی برآمدات میں 17.4 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 4.1 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ جولائی تا اکتوبر آئی ٹی کی برآمدات ایک ارب 73 کروڑ ڈالرز رہیں۔
سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں آئی ٹی کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ مالی سال آئی ٹی کی ایکسپورٹ کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا اور پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 4 ارب 60 کروڑ ڈالرز تھیں، گزشتہ مالی سال آئی ٹی کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 20.6 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/pakistans-it-exports-reach-an-all-time-high/





