Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کاروبار

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3 لاکھ 95 ہزار کا ہوگیا

شیئر کریں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3 لاکھ 95 ہزار کا ہوگیا

کراچی: سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہونے کا تسلسل برقرار ہے۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کو فی اونس سونے کی قیمت مزید 37 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 727 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 700روپے کی کمی سے 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 172 روپے کمی سے 3 لاکھ 38 ہزار 851 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 43 سینٹس کی کمی سے 45 ڈالر 27 سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 43 روپے کی کمی سے 5 ہزار 005 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 37روپے کی کمی سے 4ہزار 290 روپے کی سطح پر آگئی۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/gold-and-silver-prices-drop-sharply-per-tola-gold-falls-to-rs395000/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں