حکومت کے پانچ سال مکمل، گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل!
گلگت بلتستان: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوگئی۔
اسمبلی تحلیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور نگراں وزیراعلیٰ میر افضل آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جن سے گورنر گلگت بلتستان راجا جلال حسین حلف لیں گے۔
نگراں کابینہ کی تشکیل کے لیے بھی بھاگ دوڑ تیز ہوگئی، وفاقی وزیر امور کشمیر نے متوقع نگراں وزیروں کو اسلام آباد طلب کرلیا اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور متوقع وزیروں سے آج ملاقات کریں گے۔
متوقع نگراں وزیروں کی لسٹ کو آج حتمی شکل دیدی جائے گی اور اب تک تین نگراں وزارء کے نام فائنل ہوچکے، جن میں ایمان شاہ، ناصر زمانی، آفتاب اسماعیل شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ تقریبا درجن وزراء پر مشتمل رکھنے کا امکان ہے۔