ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر کرنل رٹائرڈ طاھر مشھدی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر کرنل رٹائرڈ طاھر مشھدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر طاھر مشھدی نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اورجنرل سیکریٹری وقار مھدی کے ھمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں نثارکھڑو نے طاہر مشہدی کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا ۔۔اس موقع پران کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ میں غیر آئینی طریقہ استعمال کرنے کی سوچ ترک کردے۔ سندھ کو دھمکیاں نہ دی جائیں سندھ والے ایسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے اور سندھ کی عوام وفاق کی ایسی دھمکیاں کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔
نثارکھڑو کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سندھ میں آئینی طور پر گورنر رول نہیں لگا سکتی تو سندھ میں وزیراعظم رول لگانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے مگر رول صرف عوام کا رہے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ ملک کو 58 ٹوبی نے نقصان پہنچایا اب آئین میں 58 ٹوبی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی لسانیت، رنگ، نسل فرقوں پر یقین نہیں رکھتی اور کراچی کو اھمیت دیتے ہیں ۔ ماضی کی حکومتوں میں کراچی میں دھشتگردی کی وجہ سے عوام کا سفر کرنا رسک سمجھا جاتا تھا جس کی وجہ ماضی کی حکومت کی تعصبانہ پالیسیاں تھی۔ نثار کھوڑونے مزید کہا کہ ماضی میں کراچی میں لاشیں اٹھائی۔ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو بھی عوام نے دیکھ لیا ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی میں بھتر کام کررہی ہے۔ وفاقی حکومت اگر ٹرانسمیشن لائینیں بھتر کرتی تو بجلی میں بھتری آتی اور لوڈشیڈنگ سے چھٹکارہ ملتا۔۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی امیدواروں کی کامیابی عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد ہے۔ اس موقع پر طاھر مشھدی نے بات کرتے ہوئے کہا کہسوچ سمجھ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں، پیپلز پارٹی ھر مکتبہ فکر کے لوگوں اور مختلف زبان بولنے والوں کو گلدستے کی طرح ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کو بندر روڈ اور پاپوش کے علاقوں تک کا نہیں پتہ وہ بھی کراچی سے ایم این اے کروائے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی ہی صرف پاکستان کے لئے کام کرنے والی جماعت ہے اس لئے سب پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں ۔۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔