شاہ محمود کا آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ کیا. اس موقع پر وزیر خارجہ کو انسٹی ٹیوٹ کے دائرہ کار اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے انسٹی ٹیوٹ کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن ملک میں مصنوعی اعضا کا سب سے بڑا اور جدید مرکز ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں محاذ جنگ پر زخمی ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کو علاج کے لیے لایا جاتا ہے۔ وزیر خارجہ نے انسٹی ٹیوٹ کے عملے اور خدمات کو سراہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔