برطانیہ نواز شریف اور بانی متحدہ کو پاکستان کے حوالے کرے، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے برطانیہ سے نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی حکومت نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرے، یہ دونوں ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ برطانیہ میں نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کا قیام انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔