Skip to content
اتوار, 29 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کھیل

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں چل بسے

شیئر کریں
ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں چل بسے

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف اور طاقتور آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، جس پر دنیا بھر کے ریسلنگ شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں میں شدید غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے برونسن ریڈ کا انتقال شدید طبی مسائل کے باعث ہوا۔ ریسلنگ کی دنیا میں برونسن ریڈ کے نام سے شہرت پانے والے اس معروف پہلوان کا اصل نام جرمین ہیلی تھا۔ انہوں نے اپنے منفرد انداز اور طاقتور داؤ پیچ کی بدولت کم وقت میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے مداحوں کے دلوں میں خاص مقام بنا لیا تھا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ برونسن ریڈ رواں ماہ منعقد ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے بڑے ایونٹ "کراؤن جیول” کے دوران ایک سخت مقابلے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس انجری کے نتیجے میں ان کی پسلیوں میں متعدد فریکچرز آئے تھے جبکہ ان کے گردے پر بھی گہرے زخم آئے تھے، جس کے بعد سے ان کی طبیعت ناساز چل رہی تھی۔

جرمین ہیلی کی اچانک وفات کو پروفیشنل ریسلنگ کی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر شائقین اور ریسلنگ حلقوں کی جانب سے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/famous-wwe-wrestler-bronson-reed-passes-away-at-the-age-of-38/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

266 خبریں