ڈالر5پیسے مہنگا ہو گیا
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر5 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 159.30روپے سے بڑھ کر159.35روپے اور قیمت فروخت 159.40 روپے سے بڑھ کر 159.45 روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 159.40روپے اور قیمت فروخت159.70روپے پر بدستور برقرار رہی ۔دوسری جانب سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار850 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کمی کے بعد 93 ہزار 321 روپے ہو گئی ہے۔المی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 1800 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔