فیصل آباد، کورونا کی شرح 3 فیصد پر آگئی

فیصل آباد میں گزشتہ روزکورونا پازیٹو مریضوں کی شرح 3 فیصد پر آگئی جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں میں کوروناکے مزید11 پازیٹومریض رپورٹ ہوئے ہیں،فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق افراد کی کل تعدا د920اور ایکٹو کیسز کی تعداد336 ہو گئی ہے،الائیڈ ہسپتال میں اس وقت کووڈ۔19کے101،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 30اور غلام آباد ہسپتال میں 11 مریض داخل ہیں

اسی طرح180کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں یک ہزار 194 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 57 اموات ہوچکی ہیں۔تفصِلات کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 تک پہنچ گئی۔اور8 لاکھ 75 ہزار 581 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 717 ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 65، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار 569، پنجاب 3 لاکھ 43 ہزار 703، سندھ 3 لاکھ 27 ہزار 21، بلوچستان 26 ہزار 152، آزاد کشمیر 19 ہزار 723 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 698 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔