خصوصی طیارہ 10 لاکھ سائینو فارم ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

قومی ائر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ 10 لاکھ سائینو فارم ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق رواں ماہ سائینو فارم، کین سائینو اور سائینو ویک کی ایک کروڑ 10 لاکھ خوراکیں پاکستان کو ملیں گی۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس میں ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا

اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اور نجی شعبے کے مختلف طبقات بھی ویکسی نیشن کے عمل میں شامل ہوں گے۔
خیال رہے کہ ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔