پاکستان میں کورونا سےمزید83اموات
ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 83 افراد جاں بحق ہوئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 105 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار184افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار89، خیبرپختونخوا 4 ہزار125، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 285اور آزاد کشمیر میں550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار540، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 33 ہزار746، پنجاب 3 لاکھ41 ہزار 390، سندھ 3 لاکھ 21 ہزار425، بلوچستان 25 ہزار476، آزاد کشمیر 19 ہزار388 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 623 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔