پاکستان میں کورونا کے2ہزار724نئےکیسز رپورٹ
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 65 اموات ہوچکی ہیں۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح4.61 فیصد رہی۔دوسری جانب 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 724 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار268ہے۔یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار465تک پہنچ گئی۔ جبکہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ8ہزار576 ہے۔
خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار875افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 942، خیبرپختونخوا 3 ہزار 990، اسلام آباد 748، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 271 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔