پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 253 کیسز رپورٹ
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں اب تک 92 اموات ہوچکی ہیں جبکہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2 ہزار 253 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح4.82 فیصد رہی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار 295 ہے اور 8 لاکھ 23ہزار157 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔جبکہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار400 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 852 ہے۔
خِیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسسز کی تعداد میں دن با دن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ایس او پیز مزید سخت کردی گئی ہیں جبکہ کراچی میں آٹھ بجے ک بعد مکمل لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے۔