کورونا وائرس، اداکارہ سنبل شاہد کی طبیعت بدستور تشویشناک

کورونا سے متاثر شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سنبل شاہد کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے اور انہیں اب خون کی ضرورت بھی ہے۔انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ بدقسمتی سے وہ کورونا کا شکار ہوئیں، اس لیے انہیں خون اور دعاؤں دونوں کی اشد ضرورت ہے۔

https://www.instagram.com/p/COQIwqogwHB/?utm_source=ig_embed

اس اکاؤنٹ سے سنبل شاہد کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہانہیں صحت یابی کے لیے خون کی قسم بی پازیٹیو +B کی ضرورت ہے، لہذا انہیں بلڈ عطیہ کریں اور ساتھ میں بہت ساری دعائیں بھی کریں۔واضح رہے کہ سنبل شاہد شوبز انڈسٹری کی سنیئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن ہیں، انہیں کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد طبیعت مسلسل خراب ہوتی رہی جس کے بعد ڈاکٹرز نے 25 اپریل کو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔