لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا ویکسین ختم
لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا ویکسین ختم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سے کورونا ویکسین ختم ہے جس کی وجہ سے ویکیسن نیشن کا عمل بھی دو روز سے معطل ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ویکسین کا تین روز کا اسٹاک رہ گیا ہے اور محکمہ صحت پنجاب نے مزید ویکسینیشن کی ڈیمانڈ کر دی ہے۔قبل ازیں ب کورونا ویکسین کی ہزاروں ڈوز ضائع ہونے کا انکشاف بھی سامنے آ گیا ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی 4191 ڈوز ضائع ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔ تاہم ای پی آئی انتظامیہ کے مطابق ویکسین کی 20 ہزار ڈوزز آج آنے کا امکان ہے۔