سندھ میں کورونا سے مزید 730 افراد متاثر
عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جب 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 730 متاثر ہو گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ صوبے میں عالمی وبا سے اب تک 4 ہزار 595 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ مجموعی طور 2 لاکھ 74 ہزار 195 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید137اموات اور5ہزار445نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار561افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار556، خیبر پختونخوا 2 ہزار920، اسلام آباد 645، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 225 اور آزاد کشمیر میں 442 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔