ملک میں کورونا ویکسین کے 85 لاکھ 18 ہزار 924 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ، این سی اوسی

ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے 85 لاکھ 18 ہزار 924 ٹیکے لگائے جاچکے۔این سی او سی کے مطابق ملک میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 55 ہزار 121 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔دوسری جانب پاکستان میں آج سے18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع ہوگئی ہے۔۔ اسد عمر نے کہا ہے کہکورونا ویکسی نیشن کی مہم میں تیزی حکومت کی بڑی سرمایہ کاری سے ممکن ہوئی۔

پاکستان میں 25کروڑ ڈالر کی ویکسین آچکی ہے۔ کورونا ویکسین کی خریداری پر اگلے مالی سال بھی کثیر رقم خرچ کی جائے گی۔
خِال رہے کہ ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔