ہیلتھ ملازمین کی عید کی تعطیلات منسوخ

کراچی: ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) ہیلتھ سندھ نے ملازمین کی عید الاضحیٰ کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کے پیش نظر ہیلتھ ملازمین کی عید کی تعطیلات منسوخ کی گئی ہیں اس ضمن میں تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ سندھ کے تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ رہے گا۔جبکہ لیب سہولیات، ایمبولینس اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے، حالیہ چند دنوں میں وبائی کیسز میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا جارہا ہے، ماہرین کو خدشہ ہے کہ یہ صورت حال شدت اختیار کرسکتی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 720 ہوگئیں۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ17 فیصد رہی۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے۔دوسری جانب شہر قائد کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔اس ضمن میں سربراہ آئی سی سی بی ایس ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا ہے کہ کراچی میں ڈیلٹا وائرس کے مزید 65 کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔