کراچی، کورونا کیسز کی شرح 11.43 فیصد تک پہنچ گئی

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.43 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6283 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 718 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی۔تفصِلات کے مطابق یدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.25 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں وائرس کے مثبت آنے کی شرح 1.85 فیصد رہی۔


واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 35 اموات ہو گئیں جبکہ ایک ہزار 828 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار 304 ہو گئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 454 ہے اور 9 لاکھ 12 ہزار 295 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔