کیا عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ شبلی فراز کی اہم ٹویٹ
اسلام آباد: گزشتہ ایک ہفتے سے وزیر اعلی پنجاب، عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، اب اس ضمن میں وزیر اطلاعات شبلی فراز کی بھی اہم ٹویٹ سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق شبلی فراز کی ٹویٹ کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ پنجاب کے وزرات اعلی کے منصب پر فائز عثمان بزدار اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، ان کی تبدیلی کے حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاداور بددیانتی پر مبنی ہیں۔