کورونا وبا کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا سفری ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد: دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی کورونا وبا میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے متعلق کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی اندرون ملک آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پر سفری پابندیاں 30 اپریل تک نافذ رہیں گی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری سی میں شامل ممالک میں موجود پاکستانی نائیکوپ، پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانیوں کی آمد پر پابندی برقرار رہے گی۔۔ تازہ سفری پابندیوں پر نظر ثانی 28 اپریل کو این سی او سی اجلاس میں کی جائے گی۔ سول ایوی ایشن نے نئی ٹریول ایڈوائزری کا نوٹیفکیشن این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ فہرست سی میں جنوبی افریقا، برازیل، زمبابوے اور بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔ سول ایوی ایشن نے سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت کو این سی او سی کے این او سی سے مشروط کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔