پیپلز پارٹی بجٹ میں اربوں روپے کے ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی مسترد کرتی ہے۔بلاول بھٹو
کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ وفاقی حکومت کی جانب کرتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ بجٹ دوہزار اکیس میں کم آمدنی والا طبقہ عمران خان کے نشانے پر ہے،
پہلے ہی مہنگائی کی شرح 20 فیصد تک کی بلندی کو چھو رہی ہے، ایسی صورت میں تنخواہ دار طبقےکو ٹیکسوں میں جکڑ دیاگیا تو اس سےبڑا کوئی اور ظلم نہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان امیروں کو ایمنسٹی اسکیمیں دے کر عوام دشمنی ثابت کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی بجٹ میں اربوں روپے کے ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دگنی رفتار سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ عمران
خان بتائیں کہ ان کی معاشی ٹیم کہاں گئی ؟
بلاول بھٹو کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ میں اربوں کےٹیکس منصوبہ بندی کومسترد کرتےہیں، عمران خان امیروں کو ایمنسٹی اسکیمیں، غریبوں سے ٹیکس وصولی کرکےعوام دشمنی ثابت کررہےہیں، پی ٹی آئی حکومت معمولی تنخواہوں والوں پرمعاشی بوجھ ڈالناچاہتی ہے، پی ٹی آئی حکومت کےمعاشی جرائم کبھی معاف نہیں کیےجائیں گے۔ پی ٹی آئی حکومت نے بجٹ سےچند دن قبل پہلے محکمہ خزانہ کے سیکریٹری کو بدلا، پھر معاشی تباہی کو جعلی معاشی ترقی میں تبدیل کردیا، اعداد وشمار کاہیرپھیر کرکےعمران خان اپنے مداحوں سے واہ واہ سمیٹ سکتےہیں، مگرعوام وزیراعظم کےمعاشی خوش حالی کےجھانسےمیں نہیں آئیں گے۔